معروف اداکار بلال اشرف نے شادی کے لیے لڑکی پسند کرلی

لاہور:(ایچ آراین ڈبلیو)نہایت کم عرصے میں پاکستان فلم انڈسٹری کو پانچ بہترین فلمیں دینے والے اداکار بلال اشرف کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے شادی کیلئے ایک لڑکی پسند کرلی ہے۔بلال اشرف نے کہا کہ وہ جلد ہی شادی کرلیں گے تاہم انہوں نے لڑکی کا نام نہیں بتایا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس فیلڈ کی وجہ سے اُن کی ذاتی زندگی بہت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اُن کا ہمیشہ سے خواب ہے۔ بلال اشرف اب تک ’021‘، ’جانان‘، ’یلغار‘ اور’ رنگ ریزہ‘ اور سپر سٹار میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔بلال اشرف اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم سپر سٹار میں کام کرنے کو زندگی کا بہترین تجربہ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت اچھا لگا کیونکہ ان سے سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں