ٹرک کی چھت پر کھڑا نوجوان بجلی کی تاروں سے چپک کرجاں بحق ہوگیا

شیخوپورہ(ایچ آراین ڈبلیو)شیخوپورہ مزدا ٹرک کی چھت پرکھڑا نوجوان بجلی کی تاروں سےکرنٹ لگنےسےہلاک ہوگیا-ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کر دی- ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ثاقب علی، 18 سال، شکر گڑھ سے ہوئی ہے- اطلاع کے مطابق مزدا ٹرک فلائنگ پیپر مل سے مال لوڈ کرنے کیلئے فیکٹری میں جا رہا تھا کہ نوجوان مزدا کی چھت پر کھڑا تھا تو فیکٹری سے باہر بجلی کی 11kv تاروں کے ساتھ لگنے سے جھلس کر موقع پر ہلاک ہو گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں