کراچی: وائی فائی کا پاس ورڈ چوری کرنے پر باپ بیٹا قتل، ملزم گرفتار

کراچی:(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی پولیس نے دو پڑوسیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے دونوں باپ بیٹے کو وائی فائی کا پاس ورٖڈ چوری کرنے پر قتل کیا۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود سے گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ کارروائی متاثرہ فیملی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول ملزم نے باپ فاروق اور بیٹے حارث کو وائی فائی پاس ورڈ چرانے پر لڑائی جھگڑے کے بعد قاسم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں