پھالیہ: زمین کا تنازعہ، بااثر افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا

پھالیہ:(ایچ آراین ڈبلیو) پھالیہ کے نواحی گاؤں چک جانو کلاں میں زمین کے تنازعہ پر بااثر افراد نے عمر رسیدہ بیوہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔گزشتہ رات رشیدہ بی بی گھر سے روٹیاں لگوانے تندور کی طرف جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، جسےفوری طور پر ٹی ایچ کیو پھالیہ منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔بیوہ خاتون کا گاؤں کے بااثر خاندان سے زمین کا کیس چل رہا تھا اور آج اس کی سماعت کی تاریخ بھی مقرر تھی۔ مبینہ طور پر خاتون کو کیس کی پیروی سے نہ رکنے پر قتل کیا گیا۔پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں