وزیراعظم نے ہزارہ موٹروے اسلام آبادتامانسہرہ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہزارہ موٹر وے کے اسلام آباد تا مانسہرہ فیز ون کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے افتتاح کردیا ہے-ہزارہ موٹر وے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا ,اس ٹریک سے عوام کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی-اسلام آباد سے مانسہرہ فاصلہ 2 گھنٹے اور اسلام آباد سے ناران 5 گھنٹے میں طے ہو گا-اسلام آباد سے خنجراب جانے کے لیئے بھی کافی وقت کی بچت ہو گی-یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین منصوبہ ہے جو مسلم لیگ ن کےگزشتہ دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا اور موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے اس منصوبے کے تعمیراتی کام کو تیزی سے جاری و ساری رکھا , ہزارہ موٹر وے کی تکمیل سے ہزارہ ڈویژن کے چھ اضلاع اور صوبہ گلگت بلتستان کے لاکھوں افراد کو آمدورفت میں آسانیاں اور وقت کی بچت بھی میسر ہوجائے گی, یقیناً ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کا کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی دونوں حکومتوں کو جاتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں