غیرملکی طیارے کی پاکستانی حدود میں بغیراجازت انٹری،وارننگ دیکرواپس بھگا دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے قریب غیر ملکی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں بغیر اجازت داخل ہو گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے طیارے سے پاکستان میں داخلے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر غیر ملکی پائلٹ نے اجازت نامہ اور کوڈ بتانے سے انکار کر دیا۔طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے وارننگ دی جس پر طیارے کو واپس جانا پڑا، سول ایوی ایشن نے بغیر اجازت داخل ہونے کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں