تحریک انصاف والے حوصلہ رکھیں ،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،آصف کرمانی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا مکمل ایکسرے ہو گا، جو کچھ انہوں نے چھپایا وہ صاف نظر آئے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے الزامات پر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا لیکن عمران خان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف والے اب حوصلہ رکھیں کیونکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں