قومی معیشت دن بہ دن ترقی کررہی ہے،فردوس عاشق

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی اور وزیراعظم عمران خان کو تمام اتحادی جماعتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ایک نجی ٹی وی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت میں معمول کا امر ہے۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ قومی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہورہی ہے اور وزیراعظم کے ہنگامی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محنتی عمران خان ملک میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ اس میں کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ ایک اور مدت کیلئے وزیراعظم رہیں گے۔جمعیت علمائے اسلام(ف) کے دھرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد سے خالی ہاتھ واپس جانا پڑا تاہم وہ جھوٹ بول کر اپنے کارکنوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں