کرن ریزیڈنسی میں‌غیر قانونی تعمیرات کے‌خلاف کارروائی کا حکم

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ نے ”کرن ریزیڈنسی” میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کو فوری انہدامی کارروائی کا حکم جاری کردیا.سندھ ہائی کورٹ میں یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی آئینی درخواست پرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جواب میں اعتراف کیا گیا تھا کہ گلبرگ ٹاﺅن میں کرن ریزیڈنسی کے بلڈر المیزان انٹرپرائزز اینڈ بلڈر و ڈیولپرز کی جانب سے این او سی سیل و ایڈورٹائزنگ لیا گیا تھا، جس کے مطابق انہیں (Basment + Ground + 1 to 9th Floors) کی تعمیرات کی اجازت دی گئی تھی، جبکہ بلڈر نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ریگولیشن 2002 اور سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی (Mezzanine) فلور تعمیر کیا، جبکہ اضافی جگہ پر بھی غیرقانونی تعمیرات کی گئیں اور لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کیں، اس رپورٹ کی روشنی میں معزز جج نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری کارروائی کرکے غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں