نواز شریف کا بیرون ملک جانا کسی ڈیل کا حصہ نہیں، فرخ حبیب

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیرون ملک جانا کسی ڈیل کا حصہ نہیں۔ نواز شریف چاہے جتنے مرضی بہانے کرلیں، قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ہر قیمت پر واپس کرنا ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف پاکستان میں تھے تو تشویشناک حالت تھی لیکن جیسے ہی لندن پہنچے تو طبیعت ہشاش بشاش ہوگئی۔ نواز شریف کو میڈیکل رپورٹ کے مطابق انسانی ہمداری کی بنیاد پر باہر علاج کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوہزار اٹھارہ کے بعد مولانا کی سیاسی دکان بند پڑی ہے۔ دھرنے سے ان کے ہاتھ شرمندگی، ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں آیا۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ انکی جماعت پر جو بھی کیسز بنائے گئے ہیں وہ تمام کے تمام بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سب سیاسی جماعتوں کی سماعت ایک ہی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں