شہنشاہ کامیڈی عمر شریف کی واپسی، فلم بنانے کا اعلان

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کامیڈی کنگ عمر شریف نے فلم بنانے کا اعلان کردیا جس کی شوٹنگ دبئی ، ابو ظہبی، کویت اور پاکستان میں کی جائے گی۔ عمر شریف نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں بتایا کہ آج کل بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور اسی وجہ سے میں بھی بہت جلد فلم بنا رہا ہوں، فلم کا اسکرپٹ اور میوزک بھی تیار ہے یہاں تک کہ جگہوں کا بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے میں نے ایک فنکار کو کئی بارمرکزی کردار ادا کرنے کی آفر کی حتیٰ کہ ان سے تمام معاملات بھی طے پاگئے لیکن وہ حتمی تاریخ نہیں دے پا رہے تھے اس لئے میں نے انہیں انکار کردیا۔عمر شریف نے کہا کہ اب اس فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے میرے پاس دو نام ہیں جنہیں میں اپنی فلم کے کرداروں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔اداکاروں میں ایک شان شاہد ہیں اور ایک آپ خود یعنی فیصل قریشی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں