عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں،شیری رحمن

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعظم نے ملک تباہ کردیا، اب صرف سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں لوگوں کے چولہے نہیں جل رہے ،یہ کہہ رہے ہیں معیشت مستحکم ہورہی-پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے عمران خان نے ملک تباہ کردیا، اب صرف سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں۔وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں شیری رحمن نے کہا لوگوں کے چولہے نہیں جل رہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے ،عمران خان سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، ہر جملہ ان کی بات کی نفی کرتا ہے ، عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔ٹی وی سے گفتگو میں شیری رحمن نے کہا حکومت ٹماٹر، آٹا اور دوائیں مہنگی کر کے عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں