پنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ”جارحانہ آپریشن“ جاری

راولپنڈی( ایچ آراین ڈبلیو)سی پی او فیصل رانا کے حکم پر پنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ”جارحانہ آپریشن“ جاری،شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانے والی 20500ہزار پتنگیں ایک شخص سے بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف جو ”جارحانہ آپریشن“ شروع کروایا تھا اس میں پنڈی پولیس کو خاطر خواہ کامیابی ہو رہی ہے،ایس پی راول آصف مسعود سی پی ا وفیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال مرزا شکیل احمد نے مصدقہ اطلاع پر ڈھوک رتہ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر وہاں پر سٹاک کی گئی20ہزار500پتنگیں اور100عدد دھاتی ڈوروں کی چرخیاں بر آمد کر لیں،پتنگیں اور ڈوریں سپلائی کرنے والامحمداعجازعرف ناجوولدمحمدنواز کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،سی پی او نے اتنی بھاری تعداد میں پتنگوں اور دھاتی ڈوروں کے پکڑنے پر ایس پی راول آصف مسعود اورایس ایچ او رتہ امرال مرزا شکیل احمد کو شابا ش دی

اپنا تبصرہ بھیجیں