کترینہ کیف،مداح کی سیلفی لینے کی کوشش،ڈرائیورنے تھپڑماردیا

ممبئی(ایچ آراین ڈبلیو) کترینہ کیف کے مداح کوان کے ساتھ سیلفی لینے کوشش مہنگی پڑگئی،اداکارہ کے ڈرائیورنے پیچھا کرنے پرمداح کوتھپڑ رسید کردیا،اداکارہ کترینہ کیف ممبئی میں اپنے ذاتی معالج سے طبی معائنے کے بعد گھر جانے کے لیے نکلیں تو مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیر لیا اور اسی دوران ایک مداح کی جانب سے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی گارڈز نے اسے دور ہٹا دیا لیکن مداح نے بھی ہار ماننے سے انکار کردیا اور اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا،مداح نے اداکارہ کے ساتھ دوبارہ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر ان کا ڈرائیور غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اور مداح کو تھپڑ رسید کردیا جس پر اس شخص نے رونا شروع کردیا لیکن اداکارہ ڈرائیور کی حرکت کی باز پرس کرنے کی بجائے نظر انداز کرتے ہوئے گھر چلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں