کراچی: خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار کیساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

کراچی: (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد میں ایک خاتون نے سگنل توڑا، اہلکاروں کو مغلظات بکیں، شیشہ اوپر کیا اور فرار ہو گئی۔کراچی میں خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا، ٹریفک پولیس نے بدر کمرشل پر گاڑی روک لی، پولیس کے روکنے پر خاتون نے انتہائی نازیبا الفاظ کہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار خاتون کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس پر آپ (خاتون) کا چالان ہو گا۔ ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ میرا نام نواز ہے اور آپ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ بدتمیزی کر رہی ہیں۔اسی دوران خاتون نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں دو ٹکے کا آدمی بھی بولا اور بدتمیزی والا روّیہ اپناتی رہی۔ سینئر ٹریفک اہلکار کو کہا کہ تمہاری طرح کے بڈھے میرے گھر پرکام کرتے ہیں۔ میں منہ توڑ دوں گی آپ کا۔خاتون نے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں اپنی گاڑی سے مار دیتی وہ زیادہ اچھا ہوتا، خاتون مسلسل پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتی رہی، پھرفرار ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں