پنجاب کو ڈینگی سے پاک کرنے کیلئے پیش اقدامات اٹھائے جائیں گے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر اورسپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے پیش اقدامات اورہیومن ریسارس مینجمنٹ کاتفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے صوبائی وزیرصحت کوڈینگی کے خاتمہ کیلئے پیش اقدامات بارےتفصیلات سے آگاہ کیا۔پنجاب کوڈینگی کی بیماری سے پاک کرنے کیلئے پیش اقدامات اٹھائے جائیں گے۔معاشرہ میں ڈینگی بیماری سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے جلدورکشاپس منعقدکی جائیں گی۔محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں مختلف خالی اسامیوں پرفی الفوربھرتیاں مکمل کی جائیں۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان سے محکمہ میں خالی اسامیوں کی فہرست طلب کرلی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کویقینی بنانے میں ہیومن ریسارس کی بڑی افادیت ہے۔ہر ڈیپارٹمنٹ میں خالی اسامیوں پربھرتی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔اسامیوں میں چارج نرس، الائیڈہیلتھ پروفیشنلز، انیستھیزیاٹیکنالوجسٹ، نیفرولوجسٹ ومختلف سیٹیں شامل ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں