نواب شاہ: ووٹرز ڈے کے موقع پر شیراز چوک میں آگاہی کیمپ لگایا جائے گا

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروچئیرمین کمیٹی زاہد حسین بھٹو نے کہا ہے کہ ووٹ کا اندراج اور استعمال تمام طبقات بشمول خواتین، مرد، معذور افراد،اقلیتوں اور خواجہ سراؤں کے لئے ضروری ہے اس لئےہم سب اپنےاپنے علاقے میں لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ کا اندراج کرائیں اور ان کو ووٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی دیں۔انہوں نے یہ بات آج اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی شہیدبینظیرآباد کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اورعوام کو آگاہی دینےکے سلسلے میں اس سال 5 دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز کے قومی دن کے موقع پرالیکشن کمیشن شہیدبینظیرآباد کی جانب سے 5 دسمبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کورٹ روڈ نواب شاہ میں صبح 8 بج کر 30 منٹ پر میرا ووٹ میری طاقت ہے کے عنوان سے تقریب منعقد کی جائیگی جبکہ اسی روز صبح ساڑھے 11 بجے ڈی سی آفس سے شیراز چوک تک عوام میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ریلی نکالی جائے گی جبکہ ووٹرز ڈے کے موقع پر شیراز چوک میں آگاہی کیمپ لگاکر عوم کو ووٹ کی رجسٹریشن واخراج کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی ۔اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر عبدالرحمان خاصخیلی،پرنسپل میونسپل ہائیر سیکنڈری اسکول جاوید احمد انڑ،شہناز لاکھو،حمیرا میر،مسرور میمن،شہزاد احمد اور دیگرممبران نے شرکت کی اور قومی ووٹر ڈے کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں