مائیکل جیکسن کی موت کا ذمہ دار کون،خط منظرعام پر آگیا

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو) معروف گلوکارمائیکل جیکسن کا موت سے قبل لکھا گیا خط منظرعام پرآگیا جوانہوں نے جرمن بزنس مین دوست جیکب شاگن کو لکھا تھا خط کے متن میں لکھا تھا کہ “مجھے ڈر لگ رہا ہے،مجھے میر ے دوست قتل کر دینگے” برطانوی میڈیا کے مطابق پاپ سنگر نے اپنے خط میں پہلے ہی اپنی موت کا خدشہ ظاہرکردیا تھا،خط منظرعام پرآنے سے معاملہ ایک بار پھرعالمی میڈیا میں زیربحث آنا شروع ہو گیا ہے،میڈیا کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے ہیں جن کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی بیٹی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ والد کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا،امریکی میگزین کوانٹرویومیں پیرس جیکسن نے کہا کہ پاپا کہتے تھے ایک دن وہ مجھے ماردیں گے اور بالآخر انہوں نے مار دیا لیکن والد کی موت کے پیچھے کچھ اور برے عوامل بھی تھے،مائیکل جیکسن کی موت کے وقت پیرس کی عمر11 سال تھی،پیرس نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی بھی کیا۔واضح رہے کہ 2009 میں مائیکل جیکسن کی موت نشہ آور دوا کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی تھی،عدالت نے مائیکل جیکسن کی موت کو غیر ارادی قتل قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں