جنرل قمر جاوید باجوہ 11نومبر 2025 تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمیٹی انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نے عدالت عظمیٰ کی فل بینچ کے مختصر فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھ ماہ کی توسیع نہیں ہے بلکہ جب آرمی ایکٹ اور آئین پاکستان میں ترامیم اپنے اُصول وقوائد کے تحت ہوجائیں گی تو جنرل قمر جاوید باجوہ 11 نومبر 2025؁ء کو ریٹائرڈ ہونگے۔و اضح رہے کہ جنرل صاحب کی تاریخ پیدائش 11نومبر 1960؁ء ہے اور پاکستان میں آئینی عہدے رکھنے والے معزز عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے لہٰذا جب مکمل فیصلہ آئے گا تو اس میں چیف آف آرمی اسٹاف کی ریٹائرمنٹ اُسکے فوج سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہی ہوگی اور یہ مدت 11-11-2025 کو مکمل ہوگی اور یہ ترمیم آنے والے چیف آف آرمی، نیوی اور ایئرفورس پر بھی لاگو ہوگی۔ ڈاکٹر محفوظ یار خان نے کہا کہ آرمی ایکٹ اب ایک پبلک ڈاکومنٹ ہے اور پارلیمنٹ اس میں ترمیم اور تبدیلی دو تہائی اکثریت سے بھی کرسکتی ہے چونکہ یہ ایک قومی معاملہ ہے اور ہماری جانیں جس طرح پاکستان کیلئے آخری سانس تک حاضر ہیں اسی طرح ہمیں اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی کو مشورہ دیا کہ وہ مدبرانہ سیاست کریں روس کی طرح پوٹن نہ بنیں جس کی عاقبت نااندیش پالیسیوں سے روس ٹوٹ گیا اگر پاکستان کی معیشت بحال نہ ہوئی تو ہم اپنے قومی ورثے سے محروم کیئے جاسکتے ہیں۔ لہٰذا قوم کو یہ چاہیے کہ وہ جس طرح پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظوں کیلئے کھڑی ہوتی ہیں اُسی طرح باطل قوتوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والے حزبِ اختلاف اور حزب ِاقتدار کے لیڈروں پر گہری نظر رکھیں اسی سے پاکستان کا آئین اور حکومت مستحکم ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں