واٹر بورڈ کو کھلے مین ہول “نظر” آ گئے، سلیب رکھنے کی ہدایت

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو)ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے افسران اور انجینئرز کو شہر کے کھلے مین ہولز پر فوری مین ہولز کور ورنگ سلیب رکھنے کی ہدایت کردی ہے ،کراچی واٹراینڈسیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ KWSSIP) )کے تحت تمام اضلاع میںسیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے 15روز میں تجاویز ومنصوبوںسے متعلق تفصیلات طلب کرلی گئیں، شہر میں سیوریج کے نظام کے معائنہ کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ مختلف علاقوں کاازخود واچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے ،محرم الحرام اور ربیع الاول سمیت دیگر اہم دنوں اور تہواروں میں بہترین کارکردگی پر ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران کو شاباش بھی دی ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ واٹربورڈ کے شعبہ نکاسی آب کے افسران وانجینئرز کاخصوصی اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں چیف انجینئر سیوریج سلیم احمد، تمام سپرنٹنڈنگ انجینئر ز اور ایگزیکٹیوانجینئرز نے شرکت کی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے اجلاس سے خطاب کے دوران واٹربورڈ کے افسران کو فوری طور پر شہر بھرکے کھلے مین ہولز پر مین ہولز کورز اور رنگ سلیب رکھنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ افسران شہر کے تمام اضلاع کادورہ کرکے کھلے مین ہولز پر ڈھکن اور رنگ سلیب کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائیں ، سیوریج اوورفلو کی شکایات کا فوری خاتمہ کیاجائے دو روز بعد وہ خود اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے واٹربورڈکے عملے کی کارگزاری چیک کریں گے ، انہوں نے کہا کہ کراچی واٹراینڈسیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت شہر کا نظام نکاسی آب بہتر بنانے کیلئے واٹربورڈ کے انجینئر زاور افسران پندرہ دن کے اندر اندر اپنی تجاویز اور منصوبوںسے متعلق تفصیلات ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں ،اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ نے ماہ محرم ،ربیع الاول سمیت دیگر اہم ایام اور تہواروں میںشہریوں کونکاسی آب کی بہتر خدمات کی فراہمی پر مبارکباد د ی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہاکہ واٹربورڈسیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے مختلف اہم اقدامات اٹھائے گا جس کی منظوری کیلئے حکومت سندھ کو سمری ارسال کردی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے اس کے لیئے واٹربورڈ کو صوبائی حکومت خصوصا ً وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی رہنمائی وتعاون حاصل ہے،اجلاس کے دوران ایم ڈ ی واٹربورڈ نے ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئر ز اور ایگزیکٹیوانجینئرز سے ان کے مسائل بھی معلوم کیئے اور ان کے فوری حل کیلئے متعدد ہدایات جاری کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں