ملتان روڈ پر رکشے میں دھماکہ،تحقیقات میں پیش رفت

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) ملتان روڈ پر رکشے میں دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ رکشہ ڈرائیور سے تفتیش کے بعد تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔لاہور کے ملتان روڈ پر رکشے میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے کے لئے وہیکل بیسڈ آئی ای ڈی تیار کی گئی۔ جس کو کسی سواری کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ سگیاں پل پر ہونے والے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے رکشہ ڈرائیور سے تفتیش کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور کی دھماکے سے قبل تین مختلف لوکیشنز پر بھی کام جاری ہے۔ ملتان روڈ دھماکے سے ایک دن قبل داتا دربار دھماکے کے ملزم کو بائیس بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں