عمررسیدہ اورمعذورافراد کیلئے گھربیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سروس کا آغاز

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد کے لئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی ‘موبائیل مین پیک سروس’ کا آغاز۔ شدید بیمار، نابینا، مستقل صاحبِ فراش، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد کے لئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی ‘موبائیل مین پیک سروس’ کا آغاز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ‘موبائیل مین پیک سروس’ کی نئی سہولت متعارف کرادی ہے جس کی بدولت اب معذور افراد اور صاحبِ فراش گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی عوام کو بہتر اور مزید سہولیات فراہم کرنے کے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے موبائیل مین پیک سروس کا آغاز کردیا۔ اس سروس سے مستفید ہونے کیلئے ایسے افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں