شاہ فیصل کالونی مین روڈ پر جنریٹر دیوارودیگرتجاوزات موجود

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر کے سامنے علی سینٹر کے مالک سابق رکن قومی اسمبلی کنور قطب الدین کی بلڈنگ کے آگے کھڑی 10 فٹ کی غیر قانونی دیوار اور سروس روڈ پر رکھا جنریٹر سپریم کورٹ اور ایڈیشنل آئی جی کے احکامات کے باوجود اپنی جگہ پر موجود۔بلڈنگ کا مالک کنور قطب الدین ہے جو اپنے آپ کو سیاسی جماعت کا رہنما کہتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی مسرت،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد،ڈائریکٹر ڈی ایم سی خلیل،ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی اس بلڈنگ کی دیوار اور فٹ پاتھ پر رکھے جنریٹر کے خلاف کاروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ جب کہ گزشتہ دنوں مئیر کراچی کی جانب سے آپریشن مہم کے دوران جنریٹر فٹ پاتھ سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن اب پھر لاکھوں روپے کے عیوض جنریٹر روڈ پر رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پیزا میکس والے کا جنریٹر بھی روڈ پر رکھا ہے شاہ فیصل کالونی تھانے والوں کو نظر نہیں آتا۔ شمع شاپنک سینٹر کے سامنے علی سینٹر کے مالک کنور قطب الدین نے بلڈنگ کے آگے سروس روڈ پر غیر قانونی تقریبا 10 فٹ کی دیوار بنائی ہوئی ہے۔ پورے شاہ فیصل میں اس طرح کی غیرقانونی دیواریں گرادی گئیں لیکن علی سینٹر کے مالک کی جانب سے بنائی گئی غیر قانونی دیوار نہیں گرائی گئی۔اسی سروس روڈ پر علی سینٹر کے مالک کی دوسری بلڈنگ جس میں لیاقت نیشنل لیبارٹری بننی ہوئی ہے وہ بھی اپنی حدود سے چھ فٹ باہر نکلی ہوئی ہے۔جب کہ جن دوکانداروں کے خلاف تجاوازت کے نام پر ایف آئی آر درج ہوئیں انہوں نے سینئیر ڈائریکٹر انکرچمنٹ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی اس دوہرے معیار کے آپریشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کے ایم سی اور ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کے بڑے اور طاقتور لوگوں سے پیسے لے کر ان کے خلاف کاروائی سے گریز کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں