دادومیں‌لڑکی کوسنگسارکرنےکامعاملہ، سندھ حکومت کانوٹس

دادو (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ کے شہر دادو میں‌ نو سالہ کمسن لڑکی کو مبینہ طورپرغیرت کےنام پرپتھر مارکرقتل کرنےکے معاملے کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا ہے. صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ لڑکی کوکاری کرکےسنگسارکرنےکےمعاملےکی پولیس تحقیقات ہورہی ہے مجرموں‌کو کڑی سزا دی جائے گی. قتل کے معاملے میں‌گرفتار تین ملزمان کا مجسٹریٹ نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ہے. گرفتارملزمان میں لڑکی کا والد اورنمازہ جنازہ پڑھانے والا مولوی بھی شامل ہے. ایس ایس پی فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کو لڑکی کی قبر کشائی کیلئے درخواست دے دی. ایس ایس پی کے مطابق ملزمان خانہ بدوش ہیں،سندھ بلوچستان میں تجارت کیلئےنقل مکانی کرتےرہتےہیں، واقعے کی تہہ تک پہنچ کر مجرموں‌کو عبرتناک سزا دلوائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں