حسن علی کی بھارتی اہلیہ کی پہلی بار پاکستان آمد پر شاندار استقبال

سیالکوٹ (ایچ آر این ڈبلیو) پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی اپنی بھارتی دلہنیا کو لے کر پاکستان پہنچ گئے جہاں‌ ان کا شاندار استقبال کیا گیا. حسن علی نے رواں برس اگست میں بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے دبئی میں‌شادی کی تھی۔ گزشتہ روز حسن علی اور سامعہ آرزو دبئی سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے دونوں گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر کے گھر روانہ ہوئے۔ گھر پہنچنے پر اہل خانہ نے بہو سامعہ کا پھول کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوب پیار دیا۔ اہل خانہ نے دونوں کے استقبال کے لیے پورے گھر کو گلاب کی پتیوں سے سجایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں