پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی، حامد خان کی رکنیت معطل

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر حامد خان کی رکنیت معطل کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سینئر و ناراض رہنما حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے حامد خان کو نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حامد خان نے میڈیا میں پارٹی پر غلط الزام لگائے جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ معروف قانون دان حامد خان پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اور وہ ملکی تاریخ کے مشہور پاناما کیس میں تحریک انصاف کے پہلے وکیل تھے تاہم اختلافات کے باعث کیس سے الگ ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں