پرتشدد طلباء یونینز تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہو گئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔ ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یونیورسٹیاں ملک میں مستقبل کے رہنما تیار کرتی ہیں جب کہ طلباء تنظیمیں مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہوگئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جامعات میں جاری بہترین مثالوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع اور قابلِ عمل ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) متعارف کرائیں گے تاکہ طلبا یونین کی بحالی اور سرگرمی شروع ہو اور وہ ملک کی نوجوان نسل کو سنوارنے اور مستقبل کے رہنماؤں کی فراہم میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں