جماعت اسلامی داؤدچورنگی کے ناظم کے گھرچوری کی واردات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اسلامی علاقہ داؤد چورنگی کے ناظم اور اقراء امام محمد اسلامیہ سیکنڈری اسکول کے پرنسپل مولانا فضل قادر شامزئی کے گھر چوری کی واردات-تھانہ قائد آباد کی حدود بلال کالونی مصالحہ والی گلی کے رہائشی مولانا فضل قادر شامزئی کی فیملی رشتہ داروں کے گھر گئی ہوئی تھی جبکہ مولانا صاحب دوستوں کے ساتھ کسی تقریب میں موجود تھے, اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا-چوروں نے گھر کی الماری کے لاک توڑ کر اس میں موجود دس تولا سونا اور ڈھائی لاکھ روپے روپیہ لیکر فرار ہوگئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں