پشاورکی عوام کودھچکا،بی آرٹی منصوبےپرکوئی سبسڈی نہیں ملے گی

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) خیبر پختونخوا حکومت کے پشاور میں میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی جائے گی، بی آر ٹی کا کرایہ لوکل ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے واضح اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی شروع کرنے سے پہلے ہی یہ بات طے کر لی گئی تھی کہ عوام کو سبسڈی نہیں دی جائے گی، فی کلو میٹر پانچ روپے کے حساب سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال سے بی آر ٹی کے مکمل ہونے اور وقت کے بچت کے ساتھ ساتھ سستا سفر کرنے کی آس لئے پشاور کے عوام نے سبسڈی نہ دیئے جانے پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرے اور عوام کو سبسڈی دی جائے۔پشاور میں جنرل بس سٹینڈ سے حیات آباد تک لوکل ٹرانسپورٹ کا کرایہ پچاس روپے ہے جبکہ اسی روٹ پر بی آر ٹی کا کرایہ 60 سے 65 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں