کراچی پریس کلب پرقبضہ گروپ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قبضہ گروپ کا سرغنہ طورخان عرف طور سم ہے جو اپنے بھائیوں اور 30 سے 40 تک افراد کے ساتھ مل کر ہمارے گوٹھ میں غریبوں کے پلاٹوں پر قبضہ کرتا ہے-جب ہم تھانہ گلشن معمار جاتے ہیں تو ہماری درخواست نہیں لی جاتی-قبضہ گروپ میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو الٹا ہمیں پکڑ کر لاک اپ میں بند کر دیتے ہیں-ہم نے ایس ایچ او اشتیاق غوری کو اطلاع دی جس نے ہماری ایک بات بھی نہیں سنی لہذا ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ قبضہ مافیا گروپ سے ہمیں انصاف دلایا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں