سندھ میں طلباء یونینز پر پابندی ختم، جلد قانون سازی کی جائے گی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ میں طلباء یونینز پر پابندی ختم کردی گئی اس حوالے سے جلد قانون سازی کی جائے گی. وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے طلباء یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بحالی سے متعلق قانون سازی کریں گے۔ جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ انہوں نے طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس میں‌ بتایا کہ سندھ اسمبلی طلباء یونینز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔ بلاول بھٹو بھی طلباء یونینز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ہم نے طلباء تنظیموں کی ہمیشہ حمایت کی ہے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے یونین بحالی کا اعلان کیا تھا، جبکہ سندھ حکومت قرارداد بھی پاس کرچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے، دوران طالب علمی نوجوان سیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں