وزیراعظم عمران خان کا مثبت معاشی رجحان پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت یقینی بنانے سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں حماد اظہر، خسرو بختیار، اسد عمر، عمر ایوب، حفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، اٹارنی جنرل اور فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال برآمدات 6 فیصد بڑھیں۔معاشی ٹیم کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور عدالتوں میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیر التوا مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مثبت معاشی رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت یقینی بنانے سے معاشی عمل تیز ہوا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور نوجوانوں کے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں