سپاٹ فکنسک کیس،پی سی بی نے محمد نواز کو نوٹس بھیج دیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راؤنڈر محمد نوازکوکرکٹ کرپشن کیس میں نوٹس بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز نے بکی سے رابطے بارے بورڈ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن ٹو کے آغازپرپاکستانی کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان پر سپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس سکینڈل میں اب تک فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو بُکیز سے رابطوں کے بارے میں کرکٹ بورڈ کو مطلع نہ کرنے پر ایک سال کے لیے معطل کیا جا چکا ہے اور ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ شرجیل خان اور خالد لطیف پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ خالد لطیف کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے 10 مئی تک کی مہلت مانگ لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں