دعامنگی کوکراچی سےاغوا،دادومیں گل سماءقتل،سندھ حکومت نااہل،حلیم عادل شیخ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی اسلم ابڑو، سعید آفریدی، دعابھٹو ودیگر بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے سندھ کے لوگوں کو ایڈز ہوگئی سندھ میں بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں 186ہزارلوگوں کوکتوں نے کاٹ لیا کتنے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی؟ دعامنگی دن کو پوش علاقے سے اغواہوگئی پولیس کہاں گم تھی گل سماء کو ماردیا گیا ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے واہی پاندھی مرادعلی شاہ کے گائوں کے قریب قتل کی گئی سندھ حکومت کہاں گم تھی دادومیں لڑکی کی موت کی ذمہ دارپولیس نہیں وزیراعلی ہیں یہ ان کا حلقہ ہے۔ بلاول نے دعوا کیا ہے کہ کشمیر آزاد کرائیں گے پہلے سندھ تو ٹھیک کریں۔ کتوں کے لئے پچاس کروڑ رکھ دیئے گئے ہیں لیکن ایک کتا بھی مروایا نہیں گیا سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن میں رٹائرڈ بیوروکریٹ کو تعینات کیا جارہا ہے جس ک ذریعے کرپشن کی جائےگی سیف کسی بلی کے حوالے تھا اب ان کے قریبی لوگوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ آج عمرکوٹ کے لاڑلے ایس ایس پی اعجاز شیخ کے علاقے میں لاکپ اپ کے اندر کانبھوخان شر کو مارا گیا ہےلاک اپ کے اندر کوئی اپنے آپ کو پھانسی دیگا عمرکوٹ پولیس حقیقت کو چھاپا رہی ہے۔ انہوں ںے مزید کہا یوسف ٹھیلے والے کے بیان پر جے آئی ٹی بننی چاہیئے مرادعلی شاہ ٹارگیٹ کلر سے کیوں ملنے گئے تھے ٹھیلے والے کےبیان پرایس ایس پی کو ہٹایا گیا سندھ میں کتنی کرپشن ہے سب کو معلوم ہے کہ سندھ میں کرمنل کرپشن ہے ہم وزیراعظم سے اپیل کررہے ہیں سندھ میں بھی پنجاب کی طرح جھاڑو پھیریں پی ایس پی افسران جو بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے یہ افسران فیڈرل سروس کے ہیں صوبائی حکومت کی ایماء پر ہرطرح کے کام کرتے ہیں اور کرپشن کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کرپٹ افسرن کو صوبوں سے نکالے بلاول صاحب آپ کشمیرکیا کرنے گئے تھے کیا آپ نے تھرکوٹھیک کرلیا تھرمیں ہم نے ہیلتھ کارڈ دیئے دولاکھ پچہترہزارلوگوں کو کارڈ دیئے کتے کی ویکسین پر جھوٹ بولا جارہا ہے کیا کتا پکڑو فورس بنائی جائیگی لاڑکانہ کے عمیر کوکتے کھاکر زخمی کرچکے جب تک ہمت ہوگی کرپٹ لوگوں کو بینقاب کروں گا دودن پہلے سیہون میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا اس کو بھی ویکسین نہیں ملی اس صوبے میں مراد علی شان کو شان کی ضرورت ہے آئی جی کی دوڑیں لگوائی جاتی ہیں۔ اسیمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا بولتے ہیں عمل نہیں کیا جاتا پروڈکشن اجلاس جاری ہے اپنے چوروں کو بلوانے کے لئے اجلاس بلوایا جاتا ہے تڈی دل کے بعد انورمجید اورمراد علی شاہ جیسے ٹڈے عوام کے حقوق کھاگئے ہیں ڈینگی سے کئی سوافراد ہلاک ہوئے۔ وزیراعلی کی کراچی صفائی مہم تیس کروڑ کھاگئی کراچی کو ڈینگی دے گئی کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں سندھ میں کئی محکمے بجٹ خرچ نہیں کرسکے محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قانونی قبضہ کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے محکمہ اعجاز شاہ شیرازی کو تحفے میں دیا گیا ہے وزیراعلی سندھ نیب کو مطلوب ہے آفاق شاہد اورسلیم باجاری کون ہیں ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے۔ مہنگائی کی بات کی جاتی ہے بتایا جائے پرائیسز کنٹرول کس کی ذمہ داری ہے سبزی منڈی اورعام مارکیٹ میں الگ الگ قیمتیں ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں