شمالی وزیرستان بویا میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی

وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)شمالی وزیرستان کے علاقے بویا سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وہاں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اہم کاروائی کی ہے۔وہاں چارکل نامی گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملیں۔ پاک فوج نےفوری طورپروہاں پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مقامی مشران اور ملک کے ساتھ ملکر بذریعہ لاؤڈ سپیکر دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کا کہا گیا۔جواباً دہشت گردوں نے پاک فوج پر فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔جس کے بعد پاک فوج نے کاروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور پانچ گرفتار ہونے کی اطلاعات ہیں۔علاقے کو صاف کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔اس علاقے میں پاک فوج پر بارہا حملے ہوچکےہیں جس میں کوئی جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔دہشت گردوں کےخلاف پوری قوم اپنی فوج کےساتھ کھڑی ہے-ان شاءاللہ اس کڑاکے کی سردی میں ہمارے لیے لڑنے والی اور جانیں دینے والی پاک فوج پر ہمیں فخر ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دہشت گردوں کے سپورٹر سرخے (پی ٹی ایم) کب اپنے بلوں سے نکلتے ہیں اور حیات آباد آپریشن کی طرح اس کو کونسا رنگ دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں