لاہور: شہری کی ڈاکوؤں سے پستول چھین کر فائرنگ، ایک ڈاکو مارا گیا، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

لاہور:(ایچ آراین ڈبلیو) لاہور میں شہری نے بہادری کی مثال قائم کر دی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈاکوؤں سے پستول چھین کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شہری کی دلیری، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ صبح سویرے میاں بیوی ہربنس پورہ پل کے قریب سے گزر رہے تھے کہ دو ڈاکوؤں نے روک کر لوٹ مار کی کوشش کی، اس دوران شہری اور ڈاکوؤں میں ہاتھا پائی ہوئی اور شہری نے پستول چھین کر ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی۔شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا، مارے جانے والے ڈاکو کی سمیر اور زخمی ڈاکو کی شناخت عاطف نام سے ہوئی ہے۔زخمی ڈاکو نے اعتراف کیا کہ وہ واردات کے لیے شیخوپورہ سے لاہور آئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کا پولیس ریکارڈ موجود ہے جبکہ زخمی ڈاکو سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں