انٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی بندرگاہ پر کامیاب کارروائی، 25 کلو گرام منشیات پکڑی گئیں

کراچی:(ایچ آراین ڈبلیو) انٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے کنٹینز سے 25 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات خفیہ طور پر لکڑی کے بلاکس میں چھپائی گئی تھی جس کو ملک کے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا، ترجمان این ایف نے مزید بتایا کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 75 کروڑ روپے ہے۔کنٹینز کی درآمد میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں