کراچی: ٹریفک پولیس کا ہیلمٹ اور رونگ وے کی خلاف ورزی پر گرینڈ آپریشن

کراچی: (ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ اور رونگ وے کی خلاف ورزی پر گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔عید گاہ چوک پر ہیلمٹ اور رونگ وے سے متعلق آگاہی کیمپ لگایا گیا، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی قانوناً جرم ہے، موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال کریں، کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کو وارننگ دی کہ جو خلاف ورزی کرے گا اسکا چالان بھی ہوگا اور اسکو جیل بھی جانا ہوگا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پچھلی مہم میں چار ماہ کے دوران ساڑھے 4 لاکھ چالان کیے تھے، رواں سال 31 لاکھ سے زائد چالان کیے گئے، چالان کی مد میں 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں