امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

مینیسوٹا(ایچ آر این ڈبلیو) امریکا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ریاست مینیسوٹا میں امریکی فوج کی ریزرو فورس ’یو ایس نیشنل گارڈز‘ کے ایک ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ایک جنگل میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں