فواد چوہدری نےٹیکنالوجی ایکسپرٹ حسن سید کواپناایڈوائزرمقررکردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی ایکسپرٹ حسن سید کو اپنا ایڈوائزر مقررکردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق حسن سید وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی معاشی معاملات اورمسائل پر معاونت کریں گے۔ حسن سید وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعزازی معاون ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر کے معاون ہونے کی حیثیت سے حسن سید خصوصی مراعات حاصل نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں