وزارتوں،ڈویژنزکی بیوروکریسی میں ایک بارپھراکھاڑپچھاڑکا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی حکومت نے اہم وزارتوں اور ڈویژنز کی بیوروکریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا۔مختلف اہم وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں نئے سربراہان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تازہ پوسٹنگ پلان منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر سینئر بیوروکریٹ سردار اعجاز احمد کو اسپیشل سیکرٹری داخلہ لگائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب عارف نواز کو نیا سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول لگایا جائے گا۔ گریڈ 22 میں ترقی پانے والے پولیس افسر فیصل شاہکار کو نیشنل کوآرڈینٹر نیکٹا اور تقرری کے منتظر سینئر بیوروکریٹ طارق نجیب نجمی کو سیکریٹری ایوان صدر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی کی روپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے سینئر افسر انعام الحق دھاریجو کو سیکریٹری نجکاری ڈویژن اور تقرری کے منتظر سینئر بیوروکریٹ شاہ رخ نصرت کو بھی اہم وزارت میں ذمہ داری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں