کنڈیارو میں ماں نے دو بچوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی، ایک کو بچا لیا گیا

کنڈیارو:(ایچ آراین ڈبلیو)کنڈیارو شہر کے بائی پاس سے گذرنے والی سہڑا نہر میں 30 سالہ خاتون نے 2 بچوں سمیت چھلانگ لگا دی۔ خوکشی کرنے والی خاتون کی عمر30 سال تھی جبکہ ان کا 12 سالہ بیٹا بھی جان کی بازی ہار گیا تاہم چھوٹے بیٹے کو بچا لیا گیا، جس کی عمر صرف 5 سال بتائی گئی ہے، مقامی دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 سالہ ننھے بچے کو زندہ بچا لیا۔خاتون اور بڑے بچے کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈوبنے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں