نئی دہلی کی اناج منڈی میں فیکٹری میں آگ،43افراد ہلاک

دہلی (ایچ آر این ڈبلیو)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے تینتالیس مزدور ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔۔ پچاس افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔۔نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع فیکٹری میں صبح آگ لگی تھی اس وقت فیکٹری میں بیشتر مزدور سو رہے تھے۔۔ خوفناک آگ کے نتیجے میں تینتالیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔۔ ریسکیو کارکنوں نے پچاس لوگوں کو باحفاظت نکال لیا۔۔فیکٹری میں دھواں بھرنے سے متعدد افراد بے ہو ش ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔۔ آگ پر فائربریگیڈ کی پندرہ گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں