مقبوضہ کشمیرمیں‌ بھارتی فوج نے مساجد کو تالے لگا دیے

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مساجد میں بھارتی فوج نے تالے لگا دیے ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن کی تقریب سے خطاب میں‌ کہا کہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد پر تالےلگا رکھے ہیں اور وہاں کشمیریوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں میلادمصطفیٰﷺکی محافل پرپابندیاں لگائی گئیں ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ستر سالوں سے قیامت برپا ہے، کشمیری روز قتل ہونے کا خدشہ لیے گھر سے نکلتے ہیں۔ بھارتی فورسز نے طبیعت ناسازی کے باوجود یاسین ملک کوڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے مگر مودی حکو مت کی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں