گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ، پنڈ آرائیاں سے گرفتارسرکاری اسپتال کی نرس کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ صفیہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا کہ اس نے ڈاکٹر فواد سے 10 افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کرائے۔ واضح رہے ڈاکٹر فواد ایک گردے کی پیوند کاری کا تیرہ لاکھ روپے معاوضہ لیتا اور مجھے بھی ہزاروں روپے بطور انعام دیتا تھا۔ دوسری جانب گردہ اسکینڈل میں دیگر ملزموں کو عدالتی وقت کے بعد پیش کرنے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ریکارڈ اور وقت کے بعد ملزموں کو پیش کرنا معمول بنا لیا گیا ہے۔ عدالت ایف آئی اے کے پابند نہیں کہ جب چاہے ملزم پیش کر دیئے جائیں۔ عدالت نے ملزموں کے بیانات قلمبند کرنے کے لئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں