یورپی ملک فن لینڈ میں 34 سالہ خاتون وزیراعظم منتخب

فن لینڈ (ایچ آر این ڈبلیو)‌ یورپی ملک فن لینڈ میں چونتیس سالہ خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں۔۔ جنہیں دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔۔فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیر ٹرانسپورٹ چونتیس سالہ سانا مارین کو پانچ جماعتی مخلوط حکومت نے نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔۔ سانا مارین کو چند روز قبل مستعفی ہونے والے وزیر اعظم رینی کی جگہ وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں