یونی لیور پاکستان میں روڈ سیفٹی سیمینار،موٹروے پولیس کی بریفنگ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)یونی لیور پاکستان میں روڈ سیفٹی کے اوپر سمینار منعقد ہوا ۔ موٹروے پولیس کی زونل ایجوکیشن ٹیم کے افسران نے یونی لیور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، اسٹاف ممبران اور ڈرائیور حضرات کو ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی ۔شرکاء نے دلچسپی کے ساتھ سوال کر کے روڈ سیفٹی پر آگاہی حاصل کی۔ ایجوکیشن ٹیم کے افسران نے ڈرائیورنگ کی ابتدائی حکمت عملی و تدابیر سے آگاہ کیا جبکہ سیٹ بیلٹ کے استعمال و اہمیت اوراسپیڈنگ رانگ سائڈ کے نتائج اور حکومت پاکستان کی طرف سے یکم جنوری 2020 سے جرمانوں کی رقم بڑھ جانے کے حوالے سے بریفنگ دی جسے سراہا گیا جبکہ یونی لیور پاکستان لمیٹیڈ کے انتظامیہ نے ڈی آئی جی موٹروے ساوتھ زون قمررضا جسکانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیم نے آکر روڈ سیفٹی کے اوپر بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں