مخالفین سن لیں،علاج کےبعد آصف زرداری کھلاڑی کا شکارکریگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مخالفین سن لیں، علاج کے بعد آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کرے گا، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، یہ حکومت کا آخری سال ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت کو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، میڈیکل رپورٹ قابل تشویش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دی، علاج کی اجازت پر عدالت کے شکر گزار ہیں، حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا، نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں ڈرانا ڈھمکانا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں