عدالت نےشہبازشریف خاندان کےاثاثےمنجمد کرنےکا حکم دیدیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) احتساب عدالت نے نیب کی اثاثے منجمد کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف سمیت ان کے خاندان کے تمام افراد کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے ان کی دونوں بیویوں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے نام تمام اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے جن اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے ان میں 96ماڈل ٹاؤن اور 87 ایچ کی 10 کنال کی رہائش گاہیں، ڈونگا گلی ایبٹ آباد میں ایک کنال ایک مرلے کے نشاط لاجز، چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں