وکلا پر لاٹھی چارج انسوگیس شیلنگ قابل مذمت ہے،اقبال ساند

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں وکلاء پر لاٹھی چارج انسو گیس شیلنگ قابل مزمت ہے۔وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان مفاہمت کرانا پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کی زمہ داری تھی۔حکومت کی زمہ داری ہوتی ہے کہ عوام اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو تحفظ فراہم کریں۔پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت مکمل نالائق ناہل اور ناکارہ ہے۔عمران نیازی کے جانشیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عرف شیرشاہ سوری دو فریقین میں مفاہمت بھی نہیں کراسکتے۔کہا جاتا تھا کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کی جائیں گی۔ اصلاحات یہ ہوئیں کہ پہلے سے زیادہ پولیس گردی بڑھ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں